گورنرسندھ کی گن مین کے بھائی کی شادی میں شرکت

نو بیاہتا جوڑے کو تحائف دیئے اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعاء بھی کی

پیر 29 مئی 2023 20:30

گورنرسندھ کی گن مین کے بھائی کی شادی میں شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے گن مین کے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ گورنرسندھ نے جوشوا ڈونلڈ اور دیگر رشتہ داروں کو شادی پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

مہمانوں نے گورنرسندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔دولہا ، دلہن اور رشتہ داروں سمیت مہمانوں نے گورنر سندھ کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ گورنرسندھ نے نو بیہاتا جوڑے کو تحائف دیئے اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :