مردان: غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کی جانب سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 29 مئی 2023 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کی جانب سے انڈویجول لینڈ سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اجالا سحر کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے تحقیقاتی صحافت اور غیر مصدقہ خبروں کے انسداد کے لیے معلومات تک رسائی کے قوانین کی اہمیت کے حوالے سے مردان میںدو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ جعلی خبروں، مقامی گورننس کی اہمیت، صنفی حساس رپورٹنگ، اور کمیونٹی کے پسماندہ گروہوں کے بارے میں مقامی صحافیوں کو تربیت دی۔

اس تربیتی نشست میں معروف صحافی عمر چیمہ نے بدعنوانی اوراسکو بے نقاب کرنے کے لیے معلومات تک رسائی کیقوانین کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی اور بتایا کہ وہ کس طرح معلومات تک رسائی کے قانون کے استعمال کے ذریعے اپنی استعداد کار میں اضافہ کرکے معا شرہ میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سی پی ڈی آئی سے سید رضا علی نے معلومات تک رسائی کے قانون سازی کے منظر نامے اور معلومات کی درخواستیں دائر کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور بتایا کہ انہیں سرکاری محکموں، اہلکاروں اور سرکاری اداروں سے معلومات تک رسائی کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انڈویجول لینڈ سیعزیز احمد نے صحافیوں کو درست اور بروقت معلومات تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ اپنے کام میں ان کی مدد کر سکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے سامعین کو قابل اعتماد خبریں فراہم کر رہے ہیں۔تربیت میں متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا، بشمول جعلی خبروں کا مقابلہ کیسے کیا جائے، صنفی حساس رپورٹنگ کے اصول، اور کمیونٹی میں پسماندہ گروہوں کے بارے میں کیسے رپورٹ کی جائے۔

شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ مردان میں بطور صحافی اپنے اپنے تجربات اور چیلنجز کا اشتراک کریں اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں۔ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء کو تکمیل کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا اور اس قدر قیمتی اور معلوماتی تربیت کے انعقاد پرسی پی ڈی آئی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تربیت کے دوران حاصل ہونے والی مہارتوں اور علم کو موثر اور قابل بھروسہ صحافت پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے کے لیے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کیا جو عوامی مفاد کے لیے کام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :