کسووال میں صفائی مہم کا آغازکر دیا گیا

پیر 29 مئی 2023 22:00

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر محمد نواز خاں سی او ضلع کونسل ساہیوال ایکسین رضوان مارتھ نے کسووال میں صفائی مہم کا آغازکر دیا گیا، کسووال شہر سے برجی روڑ سمیت مین روڑوں پر صفائی اور گڈھوں کو پر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سی او محمد نواز خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عملہ سٹرکوں اور گڈھوں کی بھرائی مجموعی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے گا کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی او محمد نواز خاں ضلع کونسل ساہیوال ایکسین رضوان مارتھ نے عملہ کو روڈز کو کلئیر کروانے کی ہدایت کی، محمد انور منج میٹ حلقہ کسووال ضلع کونسل ساہیوال نے روڈز کے کنارے اور گڈھوں کی بھرائی اور صفائی بھی کروائی اور 5000ہزارپوے بھی لگائے، میٹ انور منج اور انکی پوری ٹیم بیلدار محمد فاروق،شوکت علی،طارق اشرف،زاہدسیال خالد،وسیم اکرم،گل شیر،قدیر صفائی ستھرائی کرنے میں مصروف عمل ہیں۔