Live Updates

نیب قانون بننے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کو فائدہ ہوگا، مریم نواز

فیصلے کو نظرثانی اپیل میں چیلنج کیا جائے گا، تاحیات نا اہلی ختم ہونے کا امکان ہے، چیف آرگنائز ن لیگ

پیر 29 مئی 2023 23:10

نیب قانون بننے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کو فائدہ ہوگا، مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب قانون بننے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کو فائدہ ہوگا۔مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے حوالے سے جو فیصلہ عمر عطا بندیال صاحب نے دیا تھا کہ اس قانون کے تحت نا اہلی تاحیات ہوگی،اس فیصلے کے خلاف ابھی تک نظر ثانی دائر نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اب نیب قانون بننے کے بعد اس فیصلے کو نظرثانی اپیل میں چیلنج کیا جائے گا اور قوی امکان ہے تاحیات نا اہلی ختم ہوگی،اس طرح نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی فائدہ ہوگا۔مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نظرثانی اپیلیں خارج ہونے کی بات ٹھیک ہے،62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5سال ہوگی، اس طرح قائد (ن)لیگ اور جہانگیر ترین کو بھی فائدہ ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات