Live Updates

لندن میں پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ن لیگ کے لوگوں نے حملہ کروانے کی کوشش کی

لوگوں کے ردعمل دے بہت دکھی ہوں، ہم بے وفا نہیں ہیں، غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ لوگ دکھی ہیں اس لیے کنسرٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا، ابرار الحق

muhammad ali محمد علی پیر 29 مئی 2023 23:53

لندن میں پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ن لیگ کے لوگوں نے حملہ کروانے کی کوشش ..
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 مئی 2023ء) ابرار الحق کا کہنا ہے کہ لندن میں ن لیگ کے لوگوں نے حملہ کروانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار اور تحریک انصاف کے سابق رہنما ابرار الحق نے لندن میں پیش آئے بدمزگی کے واقعے کے حوالے سے ردعمل دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے بتایا کہ لندن میں جو کچھ ہوا اس میں تحریک انصاف کے لوگ نہیں تھے بلکہ اس میں ن لیگ کے لوگوں کا ہاتھ تھا۔

ن لیگ سے وابستہ کچھ صحافی ہیں جو شریف خاندان کے فلیٹس کے باہر بھکاریوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں، انہوں نے ہی کچھ سیاہ فام لوگوں کے ذریعے حملہ کروانے کی کوشش کی، اس پلان سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا اور سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی تنقید سے متعلق ابرار الحق نے کہا کہ لوگوں کے ردعمل دے بہت دکھی ہوں، ہم بے وفا نہیں ہیں، غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ لوگ دکھی ہیں اس لیے کنسرٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

ابرار الحق نے وضاحت کی کہ وہ علیم خان کی تقریب میں شرکت کیلئے نہیں گئے تھے، یہ کئی پراپرٹی کمپنیوں کا ایکسپو تھا جس میں شرکت کیلئے 2 ماہ قبل ہی معاملات طے ہوئے تھے۔ کنسرٹ میں شرکت کے ذریعے جو پیسے حاصل ہونے تھے وہ سہارا ٹرسٹ کو عطیہ کیے جانے تھے۔ واضح رہے کہ پارٹی چھوڑنے کے 48 گھنٹوں بعد ہی ابرار الحق لندن پہنچ گئے جہاں انہوں نے کنسرٹ میں پرفارم کیا۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد لندن میں پرفارم کرنا ابرار الحق کو مہنگا پڑ گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے ابرار الحق کو گھیرے میں لیا ہوا ہے یہاں تک کہ گلوکار کے لیے اپنی جان چھڑانا مشکل ہو گیا۔اس تمام صورتحال میں سیکیورٹی بمشکل ابرار الحق کو وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوئی۔

۔ خیال رہے کہ ابرار الحق پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے تھے اور کہا کہ بدقسمتی سے جو سیاسی رویے آج نظر ا ٓرہے ہیں اس میں سیاست کرنا بہت مشکل ہے،پرتشدد سیاسی ماحول میں عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی اس طرح کے رویے رہے تو پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نےکہاکہ وہ سیاست میں عہدہ یا پیسہ بنانے کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ ان کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا۔انہوں نےکہا کہ وہ اپنے لیڈر سے بھی کہتے رہے کہ ہمیں معاملہ فہمی سے آگے بڑھنا چاہیے لیکن افسوس کہ اس بات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ابرار الحق نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، شہدا نے وطن کیلئے جانوں کو قربان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات