حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،کمشنرملتان

منگل 30 مئی 2023 14:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) کمشنرملتان ڈویژن انجینئرعامرخٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف فراہم کرنےکے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ زراعت کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے جعلی کھادوں، زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ڈویژن میں جعلی زرعی ادویات فرٹیلائزرز قبول نہیں،ان کے خلاف فوری کریک ڈاوؤن کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔سرٹیفائیڈ یوریاکھاد ڈیپ کی ارزاں نرخوں پرفراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈیپ اوریوریاکی جوائنٹ سیل مانیٹرنگ اور کاررو ائی کریں۔ ملتان کی تمام کمپنیاں اپنے سٹاک کی انونٹری بنائیں اورلسٹ کمشنر آفس میں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

افسران ڈیٹا کی بجائے خود فیلڈ میں جا کر جانچ پڑتال کریں۔

کسانوں کو فرٹیلائزر، یوریا ، کھاد کی فراہمی مقررہ نرخ پریقینی بنائیں۔زیر التواکیسز کی مکمل پیروی کریں ۔اس موقع پرمحکمہ زراعت کی طرف سے بریفنگ میں بتایاگیاکہ امسال ڈویژن میں یوریا کھاد کے 1536 سیمل لئے گئے، 35 ملاوٹ شدہ، 20 غیر معیاری قرار پائے۔غیر معیاری ملاوٹ شدہ فرٹیلا ئزرز پر46 مقدمات درج کروائےگئے۔ڈویژن میں1کروڑ97 لاکھ 51 ہزار، 565 روپے کی 45845 کلو غیر معیاری فرٹیلائزرز قبضے میں لی گئی۔ ڈویژن میں 329 پیسٹیسائزڈ ڈسٹریبیوٹرز،5566 ڈیلرزرجسٹرڈ ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرسرفرازاحمد،محکمہ زراعت کے افسران،کاشتکار،فرٹیلا ئزرکمپنیوں کے نمائندے،یونین کے عہدے دار بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :