ساہیوال بورڈکے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کا سالانہ امتحان2023 پارٹ ون 5جون سے شروع ہوگا

منگل 30 مئی 2023 14:54

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ فرسٹ سالانہ امتحان2023 پارٹ فرسٹ 5جون سے شروع ہوگا جس کے لئے اہل امیدواران کو رول نمبر سلپس کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ تعلیمی ادارے سے حاصل کریں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی سلپس ان کے ایڈریس پر ارسال کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواران رولنمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں انچارج انٹر برانچ سے 0409200522 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بورڈ کی ویب سائٹwww.biseswl.edu.pkسے بھی رول نمبر سلپ حاصل کی جا سکتی ہے اور جن امیدواران کے کوائف نامکمل یا بقایا فیس کی وجہ سے رول نمبر سلپ روک لی گئی ہے وہ اپنا اعتراض کلیئر ہونے کے بعد رولنمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :