سرگودہا پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 افراد گرفتار

منگل 30 مئی 2023 16:47

سرگودہا پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ اربن ایریا پولیس نے عدیل سے شراب 75 لٹر،تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے جاوید سے پسٹل30بور، ارسلان سے پسٹل 30 بور، تھانہ صدر پولیس نے رضوان سے پسٹل30بور، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے سمیر سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے اقبال سے پسٹل 30 بور اور تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے وقاص سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔