/تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضراثرات سے نوجوانوں کو بچانے کی آگاہی کے لئے واک کا انعقاد

جمعرات 1 جون 2023 20:35

ٰ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) انسداد تمباکو نوشی کے عالمی کے حوالے سے تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضراثرات سے نوجوانوں کو بچانے کی آگاہی کے لئے واک منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،پروفیسر ڈاکٹر ارم صدیق،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات محمدانوارخان،ثمرین افضل ، فیض محی الدین،ڈاکٹر معاذ،آمنہ اکرم کے علاوہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر ودیگر نے کہا کہ دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واک کے انعقاد کا مقصد تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔تمباکو نوشی کے باعث مہلک بیماریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس2002ء کے تحت تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو پابندی کے فیصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔واک کے شرکاء نے بینرز وپلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھی