خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پربارش ، زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 2 جون 2023 18:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) محکمہ موسمیات پشاور نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، لوئر اور اپر دیر، چترال، بنوں، شمالی وزیرستان میں چند مقامات پر ابر آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بعض میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا، تاہم صوبے میں متعدد مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔