بھارتی فلم ’’اوم شانتی اوم ‘‘میں شاہ رخ خان کا والد بننے کیلئے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا،جاویدشیخ کا انکشاف

ہفتہ 3 جون 2023 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) پاکستان کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کا والد بننے کیلئے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی ہے۔اداکار نے بتایاکہ انہیں شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ آفر ہوئی تھی،یہ فلم بھارتی معروف ہدایتکار فرح خان کی بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم تھی۔

جاوید شیخ نے کہاکہ انہیں اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا،شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فلم کی ٹیم کا مینیجر ان کے پاس آیا اور پوچھا کہ سر اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیں گے، جس پر پہلے تو میں نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا پھر ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیی1روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔جاوید شیخ نے کہا کہ ٹیم واپس گئی اور شاہ رخ اور فرح خان کو بتایاکہ جاوید شیخ پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں۔اداکار نے بتایاکہ بعد ازاں میرا معاوضہ پھر شاہ رخ خان اور فرح خان نے متعین کیا تھا کہ مجھے کتنا معاوضہ دینا ہے۔