نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاوید اکرم کا انڈس ہسپتال جوبلی ٹائون کا دورہ، ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا

ہفتہ 3 جون 2023 17:59

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاوید اکرم کا انڈس ہسپتال جوبلی ٹائون کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ہفتہ کے روز انڈس ہسپتال جوبلی ٹائون کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے انڈس ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں سید بابر علی، سید شاہد علی، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک، عارف سعید، ڈاکٹر میاں احسن و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

انڈس ہسپتال کی انتظامیہ نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے زیر تعمیر ڈینٹل کالج جوبلی ٹائون کا دورہ بھی کیا۔پرنسپل ڈی مونٹ کالج نے زیر تعمیر ڈینٹل کالج میں جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ انڈس ہسپتال جوبلی ٹائون میں مریضوں کو صحت کی بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انڈس ہسپتال نیٹ ورک پاکستان بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے،انڈس ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جسٹس (ر) اکرم روڈ پر'' آپ کا'' کلینک چلارہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ'' آپ کا ''کلینک پر تمام سینئر کنسلٹنسی اللہ پاک کی رضا کی خاطر مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، پاکستانی قوم خیرات دینے میں پوری دنیا میں مشہور ہے۔ سید بابر علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انڈس ہسپتالوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے،انڈس ہسپتالوں میں ملازمین کی معیار زندگی بلند ہونا چاہئے۔