جیکب آباد میں امن وامان کی صورتحال خراب، گوٹھ احمد میاں سومرو سے ایک شخص اغوا، ڈاکوؤں نے 50لاکھ تاوان طلب کرلیا

ہفتہ 3 جون 2023 18:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) جیکب آباد میں امن وامان کی صورتحال خراب، گوٹھ احمد میاں سومرو سے ایک شخص اغوا، ڈاکوؤں نے 50لاکھ تاوان طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گوٹھ احمد میاں سومرو کے رہائشی رحیم بخش سومرو کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں نے مغوی کے موبائل فون سے ورثاء کو کال کرکی50لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے ، ڈاکوؤں نے مغوی رحیم بخش سومرو کو زنجیروں میں جکڑ کر اسلحہ تانے ہوئے فوٹو ورثاء کو بھیج کر تاوان کی رقم جلد ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے ، مغوی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کال کرکے دھمکی دی ہے کہ جلد تاوان کی رقم دی جائے دوسری صورت میں رحیم بخش کو قتل کرکے لاش پھینک دی جائے گی، رحیم بخش سومرو کے اغواء کے خلاف ورثاء اور سومرو برادری کے افراد نے صدر تھانہ پہنچ کر احتجاج کیا اور جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایچ او صدر اختر ابڑو کا کہنا ہے کہ رحیم بخش سومرو کے اغواء ہونے کی اطلاع ملی ہے جس کے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔