ٌبلوچستان محرومیوں نہ انصافی اور لٹیروں کے ظلم و جبر کا شکار ہے،مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ

ہفتہ 3 جون 2023 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2023ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور حق دو تحریک گوادر کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان محرومیوں نہ انصافی اور لٹیروں کے ظلم و جبر کا شکار ہے ہماری جدوجہد پاکستان ، سی پیک، چین یا کسی ملک کے خلاف نہیں ہم ظالم لٹیروںکے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ ہیں اس تحریک میں خواتین اور نو جوانوں نے بھر پور ساتھ دیا ہے یہ بات انہوںنے ڈسٹرکٹ بار روم کوئٹہ میںاسلامک لائرزموومنٹ/جماعت اسلامی لائرز فورم کی جانب سے انکے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہئے کہی انکا کہنا تھا کہ پولیس گردی،تشدد،قیدوبندکے دوران عدالتی جنگ میں وکلا اورمیڈیانے بھرپورساتھ دیاانسانیت سے محبت کرنے والے ہرفرد،خواتین اورجمہوری قوتوں کامشکورہوں ہماری تحریک رکھنے والی نہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان محرومیوں ،ناانصافیوں اورلٹیروں کے ظلم وجبرکاشکارہیں۔ہماری جدوجہدپاکستان سی پیک،چین یاکسی ملک کے خلاف نہیں۔ہم ظالم لٹیرے کے اورمظلوم کیساتھ ہیں حق دوتحریک میں خواتین اورنوجوانوں نے ہمارابھرپورساتھ دیا۔آئندہ بھی ہم حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے۔بدقسمتی سے وفاق کیساتھ صوبائی حکومت اورمقتدرقوتیں بھی عوامی حقوق سلب ،غصب کررہی ہیں اپنی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے معزز وکلا کے سامنے حقائق پیش کیے ہیں تقریب سے سینئر وکلا علی احمد کرد ایڈووکیٹ، راحب بلیدی ایڈووکیٹ،، سید نورالحق ایڈووکیٹ، ، صلاح الدین ڈومکی ایڈووکیٹ، اور چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ،نے مولانا اور اہل گوادر کی سیاسی اور آئینی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ حقوق کے حصول کیلئے بلاتفریق ،مخلصانہ اجتماعی جمہوری جدوجہدوقت کی ضرورت ہے بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام کے مسائل ومحرومیاں ختم کرنے پرخرچ کرنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی وحق دوتحریک کی جدوجہدعوامی اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے تھی جس پر مظلوم کی حمایت حاصل ہے۔

تقریب میں وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی۔