Live Updates

نیب نے عثمان بزدار کے دور میں تقرروتبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا

عثمان بزدار دور میں تقرروتبادلوں کی مد میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام، فرحت شہزادی اور سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید پر بھی رشوت لینے کا الزام ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 جون 2023 18:56

نیب نے عثمان بزدار کے دور میں تقرروتبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 جون 2023ء) نیب لاہورنے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں تقرروتبادلوں کی مد میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں تقرروتبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔عثمان بزدار دور میں تقرروتبادلوں کی مد میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

تقرروتبادلوں کی مد میں فرحت شہزادی اور سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید پر بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔نیب لاہور نے سیکرٹری سروسز سے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سیکرٹری مواصلات کو بھی 5جون تک ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سیکرٹری مواصلات نے تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ اسی طرح نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو بطور گواہ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

القادر ٹرسٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب کا بشری بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس میں قومی احتساب بیورو نے اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو بطور گواہ طلب کر لیا۔ نیب نوٹس سے واضح ہے کہ بشریٰ بی بی کو بطور ملزمہ نہیں بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔

7 جون کو بشریٰ بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند کیا جائے گا۔ نوٹس میں بشریٰ بی بی مختلف دستاویزات بھی طلب کی گئی ہیں۔نیب نوٹس میں 190 پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک صفحے پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دلائل سے معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کے کوئی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ تفتیشی افسر کے مطابق وارنٹ جاری ہوئے نہ فی الحال بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی، نیب آرڈیننس سیکشن 498 کے تحت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹائی جاتی ہے.۔واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر سے گرفتار کرلیا تھا۔جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات