ریاست ججز کو جواب دہ نہیں،عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے، عرفان قادر

چاہتے ہیں عدلیہ میں تقسیم ختم ہو ، فردِ واحد کسی بھی ادارے پر حاوی نہ ہو، معاون خصوصی کا بیان

اتوار 4 جون 2023 15:05

ریاست ججز کو جواب دہ نہیں،عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے، عرفان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ریاست ججز کو جواب دہ نہیں ، عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عرفان قادر نے کہا کہ چاہتے ہیں عدلیہ میں تقسیم ختم ہو ، فردِ واحد کسی بھی ادارے پر حاوی نہ ہو۔عرفان قادر نے کہا کہ کہا جاتا ہے پارلیمنٹ قانون بنانے سے پہلے ہم سے مشورہ کرے ، کل کو حکومت اور پارلیمنٹ بھی کہہ سکتی ہے کہ فیصلہ دینے سے پہلے ہم سے پوچھ لیا کریں۔

متعلقہ عنوان :