لودھراں،بس کنڈکٹر کی ایم ایس سی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 4 جون 2023 15:05

لودھراں،بس کنڈکٹر کی ایم ایس سی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) لودھراں میں مبینہ طور پر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو بھی بنائی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم ویگن کنڈیکٹر ہے جو ایم ایس سی کی طالبہ کو بٴْک سینٹر سے ورغلا کر چنیوٹی والی گلی کے ایک مکان میں لیگیا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور زیادتی کی ویڈیو بھی بنالی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں جبکہ طالبہ کا میڈیکل کروالیا گیا ہے جس کی رپورٹ پیر کے روز موصول ہوگی۔

متعلقہ عنوان :