Live Updates

بی آر ٹی منصوبہ کچھ سالوں میں خیبر پختونخوا کیلئے سفید ہاتھی بن گیا ہے، ایمل ولی خان

اتوار 4 جون 2023 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2023ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ واقعی ہی کچھ سالوں میں خیبر پختونخوا کیلئے نہ صرف سفید ہاتھی بن گیا ہے بلکہ یہ احتساب سے بالاتر منصوبہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ پہلے اسے پنجاب کی ایک بلیک لسٹ کمپنی "مقبول" کے ذریعے بینک آف ویسٹ انڈیز کی فیک گارنٹیز کے ساتھ بنایا گیا،اس کا تخمینہ 100 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

اب جب اس کی بسیں چلنا شروع ہوگئی ہیں تو جس کمپنی کے ساتھ یہ ٹھیکہ ہے وہ بھی آڈٹ سے بھاگ رہی ہے اور حکومت کو دھمکیاں دیئے جارہے ہیں کہ وہ بسیں چلانا بند کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک منصوبے کا حال ہے لیکن آج تک اس منصوبے کی انکوائری پر سپریم کورٹ نے سٹے آرڈر دے رکھا ہے۔\378
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات