ئ*ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں، دوست محمد کھوسہ کا انکشاف

f 8 سے 10 ایم این ایز نے ہمارے ساتھ رابطے کیے ہیں، رابطہ کرنے والوں میں کچھ موجودہ ایم این ایز اور کچھ سابق ہیں، ہ چند دنوں تمام بڑے نام سامنے آ جائیں گے ،ہنما پی پی کی گفتگو

اتوار 4 جون 2023 20:15

…کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما دوست محمد کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں، رابطہ کرنے والوں میں کچھ موجودہ ایم این ایز اور کچھ سابق ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف جہانگیر ترین گروپ کے ارکان ہی نہیں بلکہ ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں اور ن لیگ کے 8 سے 10 ایم این ایز نے ہمارے ساتھ رابطے کیے ہیں۔

بے اعتبار لوگوں کے سوا شاید ہی کوئی ایسا ہو جو رابطے میں نہ ہو، آآئندہ چند دنوں میں آپ کے سامنے یہ تمام بڑے نام آ جائیں گے۔ پی پی رہنما کا ترین گروپ والے اب وہ مزید کسی مِس ایڈونچر کے متحمل نہیں ہو سکتے، ق لیگ دیکھ لیں کس طرح ٹوٹ پھوٹ ہوئی اور اب کیا حالت ہے، ق لیگ کی طرح انکا بھی یہی حال ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ کرنے والوں میں جنوبی پنجاب کے علاوہ دیگر علاقوں کے لوگ بھی ہیں، کچھ نے شمولیت کی ہے لیکن ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

دوست محمد نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے ایک گروپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے شیر کے نشان پر الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ عوام میں ہماری پذیرائی نہیں اس لیے ہمیں آزاد لڑنے کی اجازت دیں، ان کی اس بات پر ن لیگ کی اعلی قیادت نے کافی برہمی کا اظہار کیا ہے۔