پی ٹی آئی میں ہی ہوں، جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں، اسد قیصر

پیر 5 جون 2023 18:44

پی ٹی آئی میں ہی ہوں، جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں، اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہی ہوں، جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیر کو میرے چار کیسز ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا اسد قیصر نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماؤں کو لے جا رہے ہیں، آپ سے کوئی رابطہ ہوا اسد قیصر نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔