پاکستان کو موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے شدید چیلنجز کا سامنا ہے،چیئرمین سینیٹ

ماحولیات کے عالمی دن کے منانے کا مقصد ماحولیات کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور شعور اٴْجاگر کرنا ہے،صادق سنجرانی

پیر 5 جون 2023 18:46

پاکستان کو موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے شدید چیلنجز کا سامنا ہے،چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ماحولیات کے عالمی دن کے منانے کا مقصد ماحولیات کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور شعور اٴْجاگر کرنا ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کو موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے بے شمار ممالک کومسائل سے دوچار ہیں،ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر پاکستان میں بھی موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے اورایوان بالا نے ماحول دوست اقدامات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیرات کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لانی ہوگی اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کیلئے جنگلات کے فروغ پر زورد ینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہماری سماجی و معاشرتی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہر پاکستانی کو گلوبل وارمنگ کے چیلنجز سے نمٹنے اورماحول کی بہتری کیلئے شجر کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اگر انسانی طرز عمل یہی رہا تو حیاتیاتی نظام کے تنوع کو پہنچنے والا نقصان انسانیت کے لئے شدید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر آئیے ہم سب ماحول کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کے عزم کی تجدید کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی روز مرہ زندگی میں ہمارا رویہ ماحول کے تحفظ، سلامتی اور پائیداری کے سنہری اصولوں کے عین مطابق ہونا چاہیے۔ ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے بین الاقوامی معاہدوں کے دائرہ کار میں ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز تر کرنی ہوں۔

متعلقہ عنوان :