لاہورہائیکورٹ کا بچوں سے گھروں سمیت کہیں بھی جبری مشقت لینے پر مقدمات درج کرنے کا حکم

معاشرے میں کمسن بچوں کو کام پر رکھوانے اور ایڈوانس لینے کا رجحان ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کارروائی کرے ‘ ہدایت

پیر 5 جون 2023 19:06

لاہورہائیکورٹ کا بچوں سے گھروں سمیت کہیں بھی جبری مشقت لینے پر مقدمات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) لاہور ہائی کورٹ نے بچوں سے گھروں سمیت کہیں بھی جبری مشقت لینے پر مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ گھر میں کام پر رکھوائے گئے کمسن بچے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے محمد اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس نے عدالت نے گھروں سمیت کسی بھی جگہ پر بچوں سے جبری مشقت لینے سے روکتے ہوئے ایسے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ بچوں کو گھروں میں کام کروانے اور کام پر رکھوانے والوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں سے جبری مشقت لینے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ پولیس حکام بھی بچوں سے جبری مشقت روکنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔عدالت نے بچوں سے جبری مشقت کروانے والے والدین کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ معاشرے میں کمسن بچوں کو کام پر رکھوانے اور ایڈوانس لینے کا رجحان ہے۔واضح رہے کہ زیرسماعت کیس میں بھی درخواست گزار نے اپنے بیٹے کو کام پررکھوایا تھا ۔ بچے کو واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :