جہلم کے شہریوں کو دور جدید کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جمخانہ کلب کا سنگ بنیاد کمشنر راولپنڈی نے رکھا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 5 جون 2023 17:07

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2023ء) جہلم کے شہریوں کو دور جدید کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جمخانہ کلب کا سنگ بنیاد کمشنر راولپنڈی نے رکھا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت۔ جہلم میں جمخانہ کی اشد ضرورت ہے اور شہریوں کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں اعلی معیار کا جمخانہ کلب بنانے کے لیے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے سنگ بنیاد رکھ دیا اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ تھے تقریب میں سابق ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، مہر محمد فیاض، چوہدری ندیم خادم، صدر چیمبر آف کامرس خاور شہزاد، صدر انجمن تاجران ملک اقبال اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جہلم جمخانہ کا قیام شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرئے گا جہاں شہریوں کو فیملیز کے ساتھ لطف اندوز ہونے کے تمام مواقع میسر آئیں گے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ جہلم کے شہریوں کے تعاون سے ہم جمخانہ کی تعمیر شروع کر رہے ہیں بہت جلد اس کو حقیقت شکل میں دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :