پنجاب انفارنیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے زیرِ اہتمام اسلامی اقدار پر خواتین سٹاف کیلئے آگاہی سیشن

پیر 5 جون 2023 19:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ ایچ آر ونگ کی جانب سے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے خواتین ملازمین کیلئے ارفع ٹاور میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔معلمہ طاہرہ یوسف نے بطور مہمان سپیکر شرکا کو مسلمان خواتین کی زندگیوں میں بنیادی اسلامی اقدار کی اہمیت و اثرات بارے آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بچوں کی مثبت تربیت کرتے ہوئے والدین کو پر امن معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں مقدس رشتہ عطا کیا ہے تا کہ عورت تعمیر واصلاح کا فریضہ سر انجام دے سکے اور معاشرے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکے۔سیشن کے اختتام پر انہوں نے ورکنگ مدرز کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے ارفع ٹاور میں قائم کردہ ڈے کیئر سنٹر کے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :