
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
پیر 5 جون 2023 19:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے بنی اشیاء کا بے دریغ استعمال، جنگلات کے کٹاؤ، صنعتی فضلوں ، دھوئیں اور ان جیسے دیگر مہلک عوامل سے ماحولیات کو بے انتہا نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک درجہ حرارت میں اضافہ ، خشک سالی ، وبائی امراض اور موسمی تغیرات جیسے سنگین ماحولیات مسائل کا سامنا کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ لاکھوں ٹن استعمال شدہ پلاسٹک سمندر برد کیا جا رہا ہے جس سے نا صرف آبی حیات کو سنگین خطرات لاحق ہیں بلکہ انسانی صحت بلا واسطہ طور پر شدید متاثر ہو رہی ہے اور ماحولیاتی آلودگی نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ مقررین نے سیمینار کے شرکاء کو بتایا کہ ہم ٹیکنالوجی کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں لیکن صحت مند ماحول اور صاف ہوا و پانی کے بغیر زندگی کا کوئی تصور نہیں، لہٰذا ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہمیں سماجی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں طلبا میں ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی شعور اجاگر کرنا بے حد ضروری ہے۔ مقررین نے پلاسٹک کی آلودگی کے حل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے موثر قانون سازی ہونی چاہیے جبکہ انفرادی سطح پر ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم روز مرہ ضروریات میں پلاسٹک کا واحد استعمال ممکنہ حد تک محدود یا ختم کر دیں۔سیمینار کے اختتام پر پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لئے واک بھی کی گئی ۔سیمینار میں ارتھ اینڈ انوائرومنٹل سائنسز کے طلباء و طالبات، سکالرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.