انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول آئی ایٹ کیمپس کے طلباء کا اساتذہ کے ہمراہ ایوان بالاکا تدریسی دورہ

پیر 5 جون 2023 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول آئی ایٹ کیمپس کے طلباء نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ایوان بالاء کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا جہاں پرایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بھی وفدکو بریفنگ دی گئی۔