چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور ڈپٹی سیکرٹری بورڈز کا امتحانی مراکز کا دورہ

پیر 5 جون 2023 20:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان، ڈپٹی سیکرٹری بورڈز ڈاکٹر صفیہ سلطانہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نےمختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق چیئرمین تعلیمی بورڈ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں، الائیڈ سکول کلرسیداں کے دورے کیے۔

دورے کے دوران انہوں نےامتحانی عملے کی حاضری کو چیک کیا اور بورڈ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی سیکرٹری بورڈز ڈاکٹر صفیہ سلطانہ نے کنٹرولر امتحانات کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج پولیس سٹیشن روڈ، ڈینز ہائر سیکنڈری سکول راولپنڈی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں کو اور سٹاف کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ پانی بچوں کو ان کی سیٹوں پر فراہم کیا جائے ۔انہوں نےامتحانی عملے کو ہدایت جاری کی کہ موبائل فون امتحانی مرکز میں لے جانے پر پابندی ہے ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ ہائی سکول ادھوال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکری۔دورےکے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ امتحانات میں ایماندار اور اچھی شہرت رکھنے والے ممتحنین کو تعینات کیا جائے اور ہر قسم کی سفارش اوراقربہ پروری کا خاتمہ کیا جائے۔ امتحان میں نقل کوئی معمولی جرم نہیں ہے آج معاشرے میں قابلیت اور مہارت کا فقدان نقل ہی کی وجہ سے ہے۔