پنجاب یونیورسٹی شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے 29رکنی وفد کا الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ

پیر 5 جون 2023 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے 29رکنی طالبات کے وفد نے الحمراء آرٹ میوزیم ، الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ الحمراء سٹاف نے وفد میں شامل مستقبل کے آرٹسٹ طالبات کو الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں 116آرٹسٹوں کی244فن پارے دیکھا ئے اور بریف کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے الحمراء آرٹ میوزیم میں گاہے بگاہے پنجا ب سمیت ملک بھر مختلف سکول، کالجز و یونیورسٹیوں کے وفد دورے کرتے ہیں اور میوزیم میںا ٓویزاں کام کو بے پناہ پسند کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں غیر ملکی وفود بھی الحمراء آرٹ میوزیم کے فن پاروں کو خصوصی طور پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کو فن کی خدمت کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں،الحمراء آرٹ میوزیم آرٹ کے خزانے سے مالا ما ل ہے۔