جہانگیرترین نے اجلاس طلب کر لیا، پارٹی کے نام کا اعلان متوقع

پیر 5 جون 2023 22:06

جہانگیرترین نے اجلاس طلب کر لیا، پارٹی کے نام کا اعلان متوقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) معروف صنعتکار اور سیاسی رہنما جہانگیر ترین جو ان دنوں سیاسی طور پر متحرک نظر آ رہے ہیں، نے اپنی سیاسی جماعت کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنی پارٹی کے سینئر گروپ رہنمائوںکا ایک اور اجلاس طلب کر لیا ہے جس پارٹی کے نام کو حتمی شکل دے کر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی کے گروپ رہنمائوں سے پارٹی کو نام دینے کے لئے حتمی مشاورت کریں گے تاکہ پارٹی کو جلد سے جلد الیکشن کمیشن کے پاس نہ صرف رجسٹرڈ کروایا جا سکے بلکہ پارٹی کا مستقل انتحابی نشان بھی حاصل کیا جا سکے