لیسکو کو ٹرانسفارمرز اور ٹی او یو میٹرز کی قلت کا سامنا

کمپنی کے پاس 25 کے وی کے ٹرانسفارمرز کا سٹاک ختم

پیر 5 جون 2023 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) لیسکو میں ٹرانسفارمرز اور ٹی او یو میٹرز کی قلت پیدا ہو گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے پاس 25 کے وی کے ٹرانسفارمرز کا سٹاک ختم ہو گیا ہے۔ لیسکو نے 25کے وی ٹرانسفارمرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کر دیا ہے۔لیسکو صارفین کو ٹرانسفارمرز کی خریداری کے لئے این او سی جاری کرے گی، این او سی ملنے پر صارفین مارکیٹ سے منظور شدہ مینوفیکچررز سے خریداری کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹرانسفارمرز کی تنصیب پی پی ایم سی کی انسپکشن کے بعد کی جائے گی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو 25کے وی کا ٹرانسفارمر صارفین کو تین لاکھ میں دے رہی تھی،مارکیٹ میں 25کے وی ٹرانسفارمر کی قیمت پانچ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ لیسکو کے پاس 200 کے وی کے ٹرانسفارمرز کے سٹاک میں بھی نمایاں کمی ہو گئی ہے جس کے پیش نظر کمپنی نے نئے کنکشن کے لئے ٹرانسفارمرز کا اجراء عارضی طور پر روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :