پشاور،مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق

بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے،پولیس

پیر 5 جون 2023 22:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کی دعویداری 2 ملزمان پرکی گئی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق پشاور میں دو ہفتوں کے اندر چار علامہ کرام اورپیش امام مارے جا چکے ہیں۔