ضلعی انتظامیہ لاہور نے ضلع بھر میں انسداد سموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دی

منگل 6 جون 2023 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2023ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ضلع بھر میں انسداد سموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دی۔ترجمان کے مطابق اس حوالے سے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی، مقدمات درج ہوں گے، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پلاسٹک، چمڑا اور پولی تھین بیگز کے جلانے پر مکمل پابندی ہوگی، دھواں چھوڑے والی گاڑیاں، آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی نہ کرنیوالے بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے کہاکہ عوام کی صحت عامہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے ۔آلودگی، شہر میں سموگ اور بیماریوں کا بڑا سبب بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد سموگ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔