کراچی، تھانہ ابراھیم حیدری پولیس کی کاروائی قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار

منگل 6 جون 2023 22:32

کراچی، تھانہ ابراھیم حیدری پولیس کی کاروائی قتل کے مقدمے میں مطلوب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں 2 دن قبل تاجر پوھو مل کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کے مطلوب 2 ملزمانپولیس نے گرفتار کر لئے ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر تاجر پوھو مل اور اس کے بیٹے گوندا کو زخمی کردیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں 2جون کو چرچ والی گلی 4 ملزمان تاجر پوھو مل کے گھر میں داخل ہوئے ڈکیتی کی واردات کی ملزمان کی فائرنگ سے مدعی کا والد پوھومل اور اسکا بھائی گووندا عرف گوپی زخمی ہوئے زخمی پوھو مل نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیاابراھیم حیدری پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کہ انفارمرز اور انٹیلیجنس کو متحرک کردیا ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیم نے 4 مختلف جگہوں پر ریٹ کی اور24 گھنٹے کے اندرسفاک ڈکیت سمیر عرف راجو اور عادل جان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے پولیس نے مزید قانونی ت*کاروائی کے لئے گرفتار ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا تھے۔#