سوات ، شہر و گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4، گہرائی 125 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز

منگل 6 جون 2023 20:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوگئے، زمین لرزنے کے بعد شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اور گہرائی 125کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے بعد لوگوں نے کوشش کی کہ وہ گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے مقام پر پہنچے۔ زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اورہسپتالوں میں طبی عملہ الرٹ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :