وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا صحافی باقر سجاد کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے کا نوٹس

جمعرات 8 جون 2023 19:28

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا صحافی باقر سجاد کے گھر پر نامعلوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صحافی باقر سجاد کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے، فیملی کو ہراساں کرنے اور قیمتی اشیاء لوٹنے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس اسلام آباد سے واقعہ کے بارے میں میری بات ہوئی ہے، آئی جی پولیس نے یقین دلایا کہ وہ اس واقعہ کی ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات کرائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی جی پولیس بہت جلد باقر سجاد سے رابطہ کریں گے۔