اقتصادی سروے 2023 ملکی تاریخ کا سب سے بدترین اقتصادی سروے قرار
حکومت رواں مالی سال کے دوران 1 بھی معاشی ہدف حاصل نہ کر سکی، اصل معاشی شرح نمو بھی منفی ہونے کا انکشاف
محمد علی جمعہ 9 جون 2023 00:17
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر وسیم بادامی کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ملک کے سینئر ماہر معیشت اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے بتایا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کی شرح 0.3 فیصد بھی نہیں ہے، بلکہ جی ڈی پی گروتھ اس وقت منفی ہے۔
اس حوالے سے معروف ماہر معیشت اور بزنس رپورٹر شہباز رانا نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کی شرح 0.3 نہیں بلکہ منفی ہے، حکومت نے اعداد و شمار میں ہیر پھیر کیا، ایک جانب صنعتی ترقی کی شرح منفی رہی تو دوسری جانب سیلاب کے باوجود لائیو اسٹاک کی شرح نمو میں اضافہ دکھایا گیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ ۔ واضح رہے کہ قومی اقتصادی سروے مالی سال 2022-23 کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2022-23 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر ہو گیا، مالی سال 2022-23 میں ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی آئی، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالر ہو گئے، پاکستانی روپے 7.8 فیصد گراوٹ کا شکار رہی، مارچ 2023 تک ملک کا مجموعی قرضہ 59 ہزار 247 ارب روپے تک پہنچ گیا، ملکی قرضہ 35 ہزار 76 ارب، بیرونی 24 ہزار 171 ارب روپے ہوگیا. اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں زراعت کے شعبے کی گروتھ 4.27 سے گر کر 1.55 فیصد پر آگئی، فصلوں کی گروتھ منفی 2.49 فیصد ریکارڈ کی گئی، لائیو سٹاک کی گروتھ 3.78 فیصد رہی، جنگلات کی پیداوار 3.93 فیصد رہی، ماہی گیری کی گروتھ 1.44 فیصد ریکارڈ کی گئی، مالیاتی خسارہ 4.9 کے مقابلے میں 4.6 فیصد رہا۔ صوبائی اور وفاقی محصولات میں 16.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 ہزار 617 ارب 70 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، ایف بی آر نے 6 ہزار 210 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا، نان ٹیکس ریونیو میں 25.5 فیصد، حکومتی اخراجات میں 18.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی سروے کے مطابق حکومتی اخراجات روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے بڑھے، مالی سال 2022 میں شرح سود پونے 7 فیصد بڑھائی گئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں 29.2فیصد اضافہ ہوا۔ اقتصادی سروے رپورٹ 2022-23 کے مطابق سالانہ بنیادوں پرپٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 45.36 فیصد تک کی بڑی کمی ہوئی، انڈسٹری کی جانب سے 13.27 فیصد، زرعی شعبے کی کھپت میں 24.01 فیصد کمی ہوئی، ٹرانسپورٹ سیکٹر کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 19.82 فیصد گر گئی۔ پاورسیکٹر کی پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 41.66 فیصد کم رہی، سرکاری اداروں کی پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 5.30 فیصد کم ہوئی، صنعتی ترقی کی شرح منفی 2.94 فیصد رہی، مینو فیکچرنگ کے شعبے میں ترقی کی شرح منفی 3.91 فیصد رہی، تعمیرات کے شعبے میں ترقی کی شرح منفی 5.53 فیصد رہی، الیکٹرک، گیس اور واٹر سپلائی میں 6 فیصد گروتھ رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 0.86 فیصد رہی، ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ میں منفی 4.46 فیصد رہی، فی کس آمدنی میں منفی 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاری میں 10.2 فیصد گروتھ رہی، گندم کی پیداوار میں 4.5 فیصد، گنے کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاٹن کی پیداوار میں 41 فیصد کمی ہوئی۔ چاول کی پیداوار میں 21.5 فیصد کمی ریکارڈ، لائیو سٹاک کے شعبے میں 3.78 فیصد، جنگلات کے شعبے میں 3.93 فیصد، مچھلی بانی کے شعبے میں 1.44 فیصد اضافہ ہوا، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 8.11 فیصد، ٹیکسٹائل کے شعبے میں 16.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اقتصادی سروے کے مطابق برقی آلات کے شعبے میں 11.15 فیصد، فارماسیوٹیکل کے شعبے میں 23.20 فیصد، آٹو موبائل کے شعبے میں 42.48 فیصد، کان کنی کے شعبے میں 4.04 فیصد، قدرتی گیس 9.3 فیصد، کروڈ آئل 10.2 فیصد اور کرومائڈ میں 12.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.