جلال پورپیروالہ میں مریم نواز شریف کے 11 جون کو شجاع آباد میں جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس منعقد

جمعہ 9 جون 2023 22:53

جلال پورپیروالہ میں  مریم نواز شریف کے 11 جون کو شجاع آباد میں جلسہ عام ..
جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) جلال پورپیروالہ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر و آرگنائزر مریم نواز شریف کے 11 جون کو شجاع آباد میں جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں جمعہ کی شام کو علی پور موڑ پر ایک فیکٹری میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیض رسول خان ایڈووکیٹ، صدر جلال پور بار منور خان لنگاہ، راو عبدالجبار ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالغفور نعمانی، ملک ممتاز لانگ، نذر خان بلوچ، رائے حسیب الرحمٰن، جام فیض اکبر، جام حسنین رضا درگ، ڈاکٹر فدا حسین لانگ، غلام عباس لنگاہ، جام عبدالمجید ایڈووکیٹ سمیت لانگ گروپ کے سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق ایم این اے و میزبان جلسہ سید جاوید علی شاہ نے لانگ گروپ کے سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں تحصیل جلال پور سے بھی مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت ضروری ہے، صوبائی حلقہ 223 کی سابق ایم پی اے نغمہ مشتاق لانگ اور ان کے بیٹے امیدوار صوبائی حلقہ 222 ملک قرار لانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لانگ گروپ بڑے قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ میں پہنچے گا، بعد ازاں جلسہ میں شرکت کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے لانگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانسپورٹ کے انتظام اور دیگر انتظامی امور بارے مشاورت کرنے کے بعد حکمت عملی فائنل کی گئی، اجلاس میں طے پایا کہ جلسہ گاہ میں جانے کے لیے قافلہ علی پور موڑ سے 11 جون کی سہہ پہر 3 بجے شجاع آباد کے لیے روانہ ہو جائے گا۔

\378