حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 9 جون 2023 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2023-24ء کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پنشن کے مستقبل کے اخراجات کے بقایا جات پورے کرنے کیلئے پنشن فنڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔