حکومت نے پنکھوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
آئندہ مالی سال فی پنکھا 2 ہزار روپے کا ٹیکس لگا دیا، اب پرانے بلب پر بھی ٹیکس لگے گا
محمد علی جمعہ 9 جون 2023 22:42
(جاری ہے)
جبکہ ٹیٹرا پیک دودھ و دیگر ڈیری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹن میں پیک مچھلی اور ڈبے میں پیک مرغی کے گوشت پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے حوالے سے چئیرمین ایف بی آر نے بتایا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 175 ارب روپے کے براہ راست ٹیکسز لگائے گئے ہیں جبکہ 25 ارب روپےکے بلاواسطہ ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے بیرون ممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ میں اضافہ کیا گیا یے، نان فائلرز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا جبکہ فائلرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ بینکوں سے کیش رقوم نکلوانے پر نان فائلرز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ غیر ملکی گھریلو ملازمین پر سالانہ 2 لاکھ روپے ایڈوانس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ برانڈڈ ٹیکسٹائل ، لیدر اور اسپورٹس سامان کے پی او ایس ریٹیلرز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہکی گئی ہے جبکہ 1300 سی سی سے زائد کی ایشیائی گاڑیوں کی درآمد پر مقرر حد ختم کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے مجموعی حجم ساڑھے 14ہزار460 ارب کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ، بجٹ خسارہ 7573ارب روپے ہوگا، مجموعی ترقیاتی بجٹ 2500ارب مختص کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے 35فیصد اضافہ،پنشن ساڑھے17فیصد، اجرت ماہانہ32ہزار مقررکردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.