ضلعی انتظامیہ کارروائی، ناجائز منافع خوری پر ایک شخص گرفتار

ہفتہ 10 جون 2023 14:24

ضلعی انتظامیہ کارروائی، ناجائز منافع خوری پر ایک شخص  گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے 100 مقامات پر انسپکشن کی، جس میں قیمتوں میں اضافے پر ایک شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا، اس کے علاؤہ 28 پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ (9) کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :