عیدالاضحی ٰکے موقع پر ضلع مظفرگڑ ھ میں صفائی کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 جون 2023 18:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شہروں کی صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی تلفی کیلئے بہتریں انتظامات کئے جائیں گے، میونسپل کار پوریشن کا عملہ بروقت گلی محلوں اور شاہرات سے آلائشوں کو تلف کرے گا۔ یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کی میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ عملہ صفائی کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی صفائی اور آلائشوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو اکٹھا کرنے کیلئے گھروں میں شاپنگ بیگ تقسیم کئے جائیں اس کے شہریوں کو بھی آسانی ہوگی اور عملہ صفائی کو بھی آسانی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ یہ شہر ہمارا ہے اس کی صاف رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، عید الاضحی کے موق پر آلائشوں کو جگہ جگہ نہ پھینکیں، آلائشوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر میونسپل کارپوریشن کی متعین کردہ جگہ پر رکھیں تاکہ عملہ صفائی اس کو بروقت تلف کردے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال کی نگرانی کریں گے اور آلائشوں کو بروقت تلفی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مویشی منڈیو ں میں صفائی کے معقول انتظامات کئے جائیں، ہر منڈی میں لائیو سٹاک کا عملہ موجود ہو تاکہ بیمار جانور کی نشاندہی کی جاسکے، ہر جانور کا معائنہ کیا جائے۔

منڈیوں جانوروں کے لئے گھاس او رپانی کا معقول انتظام ہو تاکہ بیوپاریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالغفور سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے زیر تعمیر سبزی منڈی تا علی پور بائی پاس سٹرک پر جاری کام کا م کا معائنہ کیا اور سٹرک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران میٹریل اور کام کے معیار کو خود بھی وقتاً فوقتاً چیک کیا کریں، کام اور میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے کنٹریکٹرز کو پابند بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد بہتر سہولت میسرہو۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈی سی آفس میں آسان رسائی کے تحت کھلی کچہری لگائی۔انھوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔\378