اتحاد اہل سنت کا آئندہ عام انتخابات مشترکہ پلیٹ فارم پر لڑنے کیلئے قومی شاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

منگل 20 جون 2023 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2023ء) اہل سنت کی ملک گیر سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اتحاد اہل سنت ، آئندہ عام انتخابات مشترکہ پلیٹ فارم پر لڑنے سمیت ملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے قومی شاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے قومی سطح پر اہل سنت کی سیاسی ومذہبی جماعتوں، دینی مدارس سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلقرکھنے والی شخصیات سے رابطہ کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی جو 16 جولائی تک رابطے مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی ا س بات کا اعلان جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی ، سابق ایم این اے میاں جلیل شرقپوری ،پیر سید نوید الحسن مشہدی بھکی شریف ،پیر اختر رسول قادری ، صاحبزادہ سید صفدرشاہ گیلانی ، ایوب خان ایڈووکیٹ سردار محمد خان لغاری ، پیر ضیا المصطفی حقانی ،باباشفیق بٹ مجاہد ، صاحبزادہ پرویز اکبر دیگر رہنماں نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ عام انتخابات مشترکہ پلیٹ فارم پر لڑنے سمیت مختلف تجاویز پرغور کیا گیا اجلاس کے بعدجے یوپی کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد اہل سنت کیلئے اہل سنت کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سربراہاں ، رہنما?ں دینی مدارس کے سربراہان سمیت اہل، سنت کی وکلا ، طلبا ، تاجر تنظیموں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے پاس جائیں گے اس کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے رابطے کیلئے سید صفدرشاہ گیلانی ،میاں خالد حبیب الہی ایڈوکیٹ ،شاداب رضا نقشبندی ، امانت علی زیب، پیر زادہ محمد امین مانکی شریف صاحبزادہ صالح محمد شرقپوری پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جسے 16 جولائی تک رابطے مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کاٹاسک دیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد مشترکہ قومی مشاورتی اجلاس طلب کیا جائیگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

اعجاز خان