سندھ سے افغانیوں کو فوری طور نکالا جائے، ڈاکٹرقادرمگسی

ہفتہ 24 جون 2023 20:58

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2023ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ٹھٹھہ میں سینئر صحافی نظیر جاکھرو کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اقوام متحدہ اسلام آباد اسٹلشمینٹ کو وزیر اعلی سندھ کو کہنا چاہتا ہوں کہ 30 تاریخ کو افغانیوں کی واپسی کا ٹائم پورا ہورہا ہے کیونکہ دہشت گردی ،نسلی لسانی مسئلے بہت پیدا ہوگئے ہیں دہشت گردی اور بیروزگاری عروج پر ہے 70 سے 80 لاکھ افغانیوں کو پال رہے ہیں جوکہ بہت بڑی ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں کئی سالوں سے حکومت کرنے والوں نے سندھ کے لئے کچھ نہیں کیا سندھ کے پانی وسائل پر پنجاب کا قبضہ ہے سندھ کی جدو جہد کے لیے سب کو آگے آنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے افغانیوں کو فوری طور نکالا جائے سندھ کی جدو جہد کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔۔