mکراچی کے عوام نے چور دروازے بند کر دیئے ہیں، قادر پٹیل

،حافظ نعیم الرحمان اپنی جماعت کے جرائم پر معافی مانگیں، پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کا فیشن ختم ہو چکا ہے،بیان

ہفتہ 24 جون 2023 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2023ء) وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے چور دروازے بند کر دیئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں قادر پٹیل نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان اپنی جماعت کے جرائم پر معافی مانگیں، پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کا فیشن ختم ہو چکا ہے، حافظ نعیم یہ بتائیں کہ افغان جہاد کے دوران جماعت اسلامی کے لیڈروں کو کتنے گرین کارڈ ملے، ضیاء دور میں عوام دوست عبدالخالق اللہ والا کے ووٹ مسترد کر کے عبدالستار افغانی کو جتوایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1970 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کراچی سے 19 نشستیں جیتی تھیں، ان انتخابات میں جماعت اسلامی کی کراچی سے صرف ایک نشست تھی، ہر آمر کے دور میں جماعت اسلامی سکھی اور خوشحال رہی ہے، حافظ نعیم میں جر آت ہے تو 9 مئی کے جرم کی کھل کر حمایت کریں، چیئرمین پی ٹی آئی اور سراج الحق آپس میں اتحاد کر لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔۔