پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گرگئی
سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر رکن اور قومی اسمبلی حلقہ این اے 94 خوشاب سے ملک احسان اللہ ٹوانہ نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
دانش احمد انصاری اتوار 25 جون 2023 21:15
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہے، تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ کہ تین دن قبل سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، غلام سرور نے کہا تھا کہ مجھے اور خاندان کو سیاست میں 50 سال ہوگئے ہیں، یادگار شہدا اور جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کرنے والے دشمنی کے مرتکب ہوئے، اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی بھی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ شرپسندوں ںے جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، کورکمانڈر ہاؤس پہ حملہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کیا، پاکستانیت پر حملہ کیا، میں ان کے تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، میرا مطالبہ ہے بحیثیتِ ایک محبِ وطن پاکستانی کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزادینی چاہیے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی، میں اُس محاذ آرائی کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں، اور اس محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف کے سبب میں نے پارٹی کے ہر فورم پر بھی کہا کہ ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی لیکن جو کچھ ہوا، بُرا ہوا اس بنا پر تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
-
تندوروں اور گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
-
تائیوان کی ''آزادی'' مسترد‘چین کا حصہ ہے اورکوئی راستہ نہیں‘صدر
-
کابینہ میں ردوبدل‘بین الصوبائی رابطہ قلمدان احسن اقبال سے رانا ثناء اللہ کو منتقل
-
خواجہ سرا کون تھے کہاں سے آئے اگر ہم نے ڈھونڈنا تو پھر بات ختم ہوگئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوں کی کم اجرت کا نوٹس
-
بات اگر خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی ہے تو پھرسیاسی قوتوں کو مل بیٹھنا چاہئے
-
صفائی چاہیے تو پیسے نکالیں
-
اگر بانی پی ٹی آئی سمجھتے کہ ہرچیز بلڈوز کرکے ہرچیز پر قابض ہوجائیں گے تویہ ممکن نہیں
-
غزہ: جنگ اور خطرات کے باعث امدادی ادارے خوراک تقسیم کرنے میں ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.