جماعت اسلامی کا حلیہ بگڑ چکا نہ مذہبی جماعت رہی نہ سیاسی جماعت بن سکی، قادر پٹیل

سیاسی جماعت بننے کیلئے جمہوری اصول اختیار کرنے پڑتے ہیں، آمروں کے دور میں جماعت اسلامی خوش اور خوشحال رہتی ہے، وفاقی وزیر کا بیان

بدھ 5 جولائی 2023 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2023ء) وفاقی وزیر صحت اور رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا حلیہ بگڑ چکا نہ مذہبی جماعت رہی نہ سیاسی جماعت بن سکی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعت بننے کیلئے جمہوری اصول اختیار کرنے پڑتے ہیں، آمروں کے دور میں جماعت اسلامی خوش اور خوشحال رہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 1970 کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے پاس صوبائی اسمبلی کی ایک نشست تھی ،1970 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی 9 نشستیں جیتی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ آمر جنرل ضیاع نے دھاندلی کے ذریعے عبدالستار افغانی کو میئر بنوایا۔قادر پٹیل نے کہاکہ عوام دوست امیدوار عبدالخالق اللہ والا کے ووٹ مسترد کرکے ہرایا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے نعمت اللہ کو دھاندلی کے ذریعے میئر بنایا، حافظ نعیم کی پوزیشن دو نمبر کی تھی ۔قادر پٹیل نے کہاکہ کراچی کے شہریوں نے پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے، پیپلزپارٹی کے مخالفین کو خوف لاحق ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے جیتے گی۔