
ٴْمسلم امہ کے تمام لیڈر مل کر مقدسات کی توہین کے خلاف عالمی قانون بنوائیں، علما و مشائخ
تمام انبیا ء کی تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ،علمائ وحدت کا پیغام دے رہے ہیں،اگر توہین نہ روکی گئی تو جنگ کا باعث بن سکتی ہے =سویڈن جیسے واقعات کی روکھتام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت پیدا کرنے کیلئے قرآن پر ایک ہو جائیں اور ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا لله* غدیر اعلانِ وحدت، فیصلہ نبوت اور بقائے امت و دین کی ضمانت ہے،’’غدیر اور وحدت امت ‘‘کانفرنس سے خطاب
اتوار 9 جولائی 2023 19:10
(جاری ہے)
حدیث غدیر متواتر ہے،اورمتفقہ ہے،اس کانفرنس سے اتحاد امت کا پیغام دیا گیا۔
جو قیامت کے دن راہ نجات ہوگی۔ غدیر اعلانِ وحدت، فیصلہ نبوت اور بقائے امت و دین کی ضمانت ہے۔شرکا نے ان خیالات کا اظہار’’غدیر اور وحدت امت ‘‘کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبدالخبیر آزاد، چیئر مین ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ وحدت اور اتحاد کی بات امت کی بقائ کی ضامن ہے۔خم غدیر میں حضور اکرم نے ختم نبوت کا اعلان کر،اور مولا علی کی ولایت کا اعلان کیا۔سویڈن واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسلم امہ کے تمام لیڈر مل کر مقدسات کی توہین کے خلاف عالمی قانون بنوائیں،تمام انبیا کی تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہیں،علمائ وحدت کا پیغام دے رہے ہیں،اگر توہین نہ روکی گئی تو جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔سویڈن جیسے واقعات کی روکھتام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔پاکستان کو انتشار اور فرقہ واریت سے پاک کریں گے۔غدیر خم کا خطبہ عظیم اور نکتہ اتحادہے، اس میں حضورؐ نے حضرت علیؓ کو اپنے بعد مولا قرار دیا۔آپؐ نے حضرت امام حسن اور حسین کو جوانان جنت کے سردار قرار دیا۔ایران سے آئے ہوئے آیت اللہ رضا رمضانی سکریٹری جنرل عالمی مجلس اہل بیت نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام وحدت کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔سویڈن میں جو ہوا اس کی مذمت ہو رہی ہے۔ دو ارب مسلمان ایک ہو جائیں تو امت میں دراڑ پیدا نہیں کر پائیں گے۔ کسی کو مسلمانوں کے دل آزاری کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔اتحاد اور وحدت کیلئے جہالت کو دور کریں علم حاصل کریں،ہم مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت پیدا کرنے کیلئے قرآن پر ایک ہو جائیں اور ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا،مسلمانوں میں فساد پھیلائے والے دشمن کے آلہ کار ہیں۔ہمیں اپنے اخلاق کو بہتر بنانا ہوگا۔قران مجید نے ہمیں خوش اخلاقی اور بہترین کردار ادا کریں،اللہ کا پیغام محبت سے پھیلایا جائے۔علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ حدیث غدیر متواتر ہے،اورمتفقہ ہے،اس کانفرنس سے اتحاد امت کا پیغام دیا گیا۔جو قیامت کے دن راہ نجات ہوگی۔دریں اثنا کانفرنس میں استقبالیہ کلمات میں جنر ل (ر)نور حسین، چیئر مین غدیر فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ ’’غدیر اور وحدتِ امت‘‘کانفرنس، عید غدیر کی مناسبت اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے منا ئی جار ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ذوالحجہ کا دن اکمل ِدین اور اتمام حجت کا دن ہے۔ اس وقت امہ مسلمہ کو نظریہ غدیر کی ضرورت ہے جو اتحاد ِامت کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہناتھا کہ اس کانفرنس کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جنہوں مختلف مکاتب فکر کے علماو مشائخ کو جمع کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس پر تمام شیعہ سنی علمائے کا اتفاق ہے کہ حضر ت علی ? ہی و ہ شخصیت ہیں جو شجاعت،عبادت اور علم و دیانت کے اعتبار سے تمام اصحاب پر افضل ترین ہیں اور اس نکتے پر امت مسلمہ کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔ مولانا ڈاکٹر صداقت علی فریدی کا کہناتھا کہ غدیر اعلانِ وحدت، فیصلہ نبوت اور بقائے امت و دین کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہمذہب بدلتے رہتے ہیں فطرت نہیں بدلتی۔فرقہ واریت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں۔شیعہ اور سنی مختلف چیزیں نہیں ایک ہی حقیقت کے دو نام ہیں۔ باقی جتنی بھی عیدیں منائی جاتیں ہیں وہ دین کے کسی خاص رکن کی تکمیل پر منائی جاتی ہیں تاہم غدیر اتمام دین پر منائی جانیوالی عید ہے۔ غدیر سب سے بڑی عید ہے۔مفتی گلزار نعیمی صدر جماعت اہل حرم کا کہناتھاکہ غدیر کو اتحاد امت کے طورپر قبول کرنا چاہیے۔ دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے اختلاف کی دراڑیں مٹائیں،اتحاد امت بقائے امت کی ضمانت ہے۔اتحاد امت نہ ہوا تو ہم دشمن کو مقاصد کو پورا کر رہے ہیں۔ مولانا سید افتخار حسین نقوی، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ غدیر امت وحدت کی بہترین ضانت ہے، مولا علی نے وحدت ِامت کیلئے ہر ممکن قربانی دی ہے، بلاشبہ دین اسلام کا ہی غالب آنا ہے۔ دین سوائے محبت کے کچھ نہیں،ہر انسان سے محبت بتائی گئی ہے ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئیعلما کردار ادا کریں۔ سجادہ نشین بری امام سید حیدر علی گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنا چاہیے تاکہ عہد حاضر کے چیلنجز کا مقا بلہ کیا جائے۔مولانا مفتی سید ضیا اللہ شاہ بخاری، صدر جمعیت اہل حدیث پاکستان نے کہا کہ غدیر اور اتحاد امت کے موضوع پر لبیک کہا ہے،اتحاد امت کے لئے اللہ کی رسی کو تھام کر رکھو۔قران اللہ تعالیٰ کی رسی ہے۔جو قرآن والے بن جاتے ہے وہ اللہ والے بن جاتے ہے۔غدیر خم میں ایک لاکھ سے زائد صحابہ کی موجودگی میں جو اعلان فرمایا اللہ کی مرضی سے کیا۔مولانا حیدر علوی نے کہا ہے کہ خطبہ غدیر سے ختم نبوت کا اعلان ہوا۔آقا نے سوا لاکھ کا مجمع اکٹھا کیا،اور من کنت و مولا فھذاعلی مولا کی ولایت کا اعلان کیا۔ حضور نے امت کو اندھیر ے میں نہیں چھوڑا، کتاب اور اہل بیت امت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ حضور کے متشکل اور مجسم ہدایت کے تسلسل کی ضرورت اعلان غدیرسے پوری ہوئی۔غدیر عقیدہ ختم نبوت کی سب سے ٹھوس دلیل ہے کہ اس کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہوا ہے ہدایت کا نہیں۔ غدیر امت کو جوڑنے کا واقعہ ہے ایسے واقعات کو فرقہ واریت کا کفن نہیں پہننا چاہیے۔ مفتی فضل ہمدرد نے کہا ہے کہ علی کو مولا تسلیم کرنا فرقہ واریت نہیں، اتحاد امت ہے۔ مولانا امین شہیدی نے کہا ہے کہ اگر جہالت ختم ہو جائے تو تعصب ختم ہو جاتا ہے، آج کی اس مجلس کے انعقاد کا مقصد تعصبات کو مدلل انداز میں ختم کرنا ہیں۔مولانا پیر سید محمد طیب شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ غدیر کا اعلان انسانیت کی تعمیر و ترقی کیلئے ہوا تھا۔ اس موقع پر افتخار عارف، معروف شاعر و دانشور نے بھی غدیر کی مناسبت سے کلام سنایا۔مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
-
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے اگرپکڑا ہے توسامنے لائے
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.