نشست کی وجہ سے طیارے میں دو مسافروں کا جھگڑا، پرواز تاخیر کاشکار
دونوں مسافر کھڑکی کی طرف والی سیٹ پر بیٹھنا چاہتے تھے،واقعے کی ویڈیو وائرل
منگل 11 جولائی 2023 11:05
(جاری ہے)
مالٹا سے لندن سٹینسٹڈ ہوائی اڈے پرریان ایئر کی پرواز پر میں بنائی گئی فوٹیج میں دو مسافروں کو لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب دوسرے مسافر انہیں ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا کہ دونوں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ سیٹوں کا تنازع تھا۔ دونوں مسافر کھڑکی کی طرف والی سیٹ پر بیٹھنا چاہتے تھے مگر دونوں میں یہ معمولی اختلاف لڑائی کی شکل اختیار کر گیا۔ایک مسافر نیل مڈواڈیا جو 3 جولائی کو مالٹا سے لندن اسٹینسٹڈ کی پرواز میں تھے نے دعویٰ کیا کہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ایک مسافر نے دوسرے کو سیٹ پر بیٹھنے سے روکا۔مسافر کی ویڈیو میں کسی کو دو آدمیوں کو لڑائی بند کرنے کو کہتے ہوئے اور پس منظر میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم کبھی گھر نہیں جائیں گے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جھگڑے سے پورے سفر کو خطرہ تھا۔فوٹیج میں مسافروں کی چیخیں سنی جا سکتی ہیں، جب کہ ایک اور شخص دونوں سواریوں کو چپ رہنے کی تلقین کر رہا ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دکھائی دے رہا ہے کہ عملے کا ایک رکن دونوں کو الگ کرنے کی کوشش میں کیبن سے نکل کرآیا۔ایک ذریعے نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے پرواز میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور ہر کوئی پریشان تھا۔ اس نے مزید کہا۔ بائیں طرف چھوٹا آدمی امریکی تھا اور دوسری طرف لمبا شخص تھا جس کا تعلق برطانیہ سیتھا۔لندن سٹینسٹیڈ ایئرپورٹ نے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی برطانوی پولیس نے کوئی تبصرہ جاری کیا۔ ابھی تک ایئرلائن بھی خاموش رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.