استحکام پاکستان پارٹی کا ’’عقاب ‘‘کے نشان پرانتخابات لڑنے کا فیصلہ

جمعرات 13 جولائی 2023 18:10

استحکام پاکستان پارٹی کا ’’عقاب ‘‘کے نشان پرانتخابات لڑنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے انتخابات میں اترنے کی تیاریاں جاری ہیں۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی ’’عقاب ‘‘کے نشان پر انتخابات میں اترے گی، اس سلسلے میں رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق استحکام پاکستان رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لئے درخواست دے گی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کیلئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں 19 جولائی تک جمع کروائی جائیں۔