محرم استعمارکیخلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتاہے ،متحدہ علماء محاذ

محرم میں امن و یکجہتی کی فضاء برقراررکھی جائے،حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے،مقررین سیمینار

پیر 17 جولائی 2023 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2023ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سرپرست خطیب پاکستان مولانا انتظار الحق تھانوی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ استقبال محرم و امن و یکجہتی سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں اور نازک صورتحال کا شکار ہے،ان حالات میں پاکستان کسی طور بھی فرقہ واریت ،مذہبی منافرت اور دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اسلام و ملک دشمن استعماری قوتیں ایک مرتبہ پھرپاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازشیں کررہے ہیں جس کے خلاف شیعہ سنی علماء و عوام کو اپنا مثبت و تعمیری اوراصلاحی کردار اداکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ محرم الحرام استعمارکے خلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتاہے ، اسلامی ہجری سال کا پہلا عشرہ فاروقؓ و حسینؓکی غم ناک شہادت سے شروع ہوتاہے، محرم میں امن و یکجہتی کی فضاء برقراررکھی جائے،حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے، علماء و ذاکرین ایک دوسرے کے مقدسات و جذبات کا احترام اور متنازعہ تقاریر سے اجتناب کریں۔حکومت جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف ترجیحی بنیادوں پر صحت و صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔

علماء نے کہا کہ اصحاب رسول و اہل بیت اطہار سے عقیدت و محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اہل بیت اطہارؓ و اصحاب رسولؐ اور دیگر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا کسی مسلک سے تعلق نہیںوہ ملک دشمن اور استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔پاکستان میں الحمدللہ شیعہ سنی ملکی امن و استحکام ،فرقہ واریت کے خاتمے اور حب اہل بیت و اصحاب رسولؐ کیلئے متحد و بیدار ہیں۔

سیمینار سے محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک،علامہ سید سجاد شبیررضوی، سید شبر رضا رضوی،علامہ نثار احمد قلندری، علامہ عبدالماجد فاروقی،علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی،مولانا منظرالحق تھانوی،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود،مولانا قاری سیدطاہر جمال تھانوی،اسرار عباسی، محمداسلم خان خٹک ایڈووکیٹ،پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی ، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، مفتی فیصل عزیز بندگی، علامہ ڈاکٹرشاہ فیروزالدین رحمانی،علامہ علی سرکار نقوی،مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،تاجر رہنما مولانا محمد جنید باڑی،صاحبزادہ مولاناحافظ عبدالمجید،مفتی مصدق الامین،مولانا محمداقبال ڈھروی، مولانا علی المرتضیٰ، مولانا علی رحمت حجتی اسلام آباد ،مولانا پیر حافظ گل نوازخان ترک ، مولانا عبد الباسط فریدی قادری ،مولاناقاری محمد ندیم فاروقی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی ، قاری حسین الدین شاہ رحمانی، فاروق احمد ریحان نے سیدنا فاروق اعظمؓ اور نواسہ رسول ؐ سیدنا امام حسین کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مولانا انتظار الحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام ، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔